گلگت (پ ر) AC / ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے کہا کہ سول سوسائیٹی کے تعاون سے گلگت کو پلاسٹک فری شہر بنائیں گے۔ پلاسٹک کا زیادہ استعمال ہمارے معاشرے پرمنفی اثرات مرتب کررہا ہے موذی امراض کے پھیلاو میں پلاسٹک بنیادی کردار ادا کررہا ہے جس کے تدارک کیلئے پلاسٹک کے متبادل پر ہمیں غور کربا ہے اس کیلئے محکمہ ماحولیات عملی اقدامات پر غور کررہا ہے تاجر حضرات پلاسٹک کے موجودہ سٹاک کو استعمال کریں، دسمبر کے بعد نیا سٹاک نہ منگوائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز، محکمہ تحفظ ماحولیات، مجسٹریٹس، تاجر راہنماوں اور سول سوسائیٹی کے ساتھ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انکاکہناتھا کہ گلگت کو پلاسٹک فر ی شہر بنانے کیلئے محکمہ تحفظ ماحولیات کے جانب سے جاری سفارشات پر عملدرآمد کرنا ہوگا، کیونکہ صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنا پڑے گا پلاسٹک کے استعمال کے موذی اثرات کے بارے آگاہی کیلئے تیز ی سے کام کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے تحفظ ماحولیات کے اجانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ اس سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات خادم حسین نے پلاسٹک کے استعمال کے منفی اثرات سے آگاہ کیا اور مستقبل میں پلاسٹک کے متبادل کے طور پر مختلف تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ کپڑوں کے تھیلوں، بائیو ڈیگریڈیشن بیگز اور کاغذی تھیلوں کے استعمال کیلئے مہم تیز کی جارہی ہے اگر ان تینوں تجاوز میں سے کسی بھی ایک تجویز پر رائے متفق ہوجاتی ہے تو ادارہ اس سلسلے میں محکمانہ قرضے جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ گلگت بلتستان سطح پر موذی امراض سے محفوظ رہا جاسکے، انہوں نے کہا ہم ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کریں گے اور عوام کو متبادل کے استعمال کیلئے قائل کیاجائے گا تاکہ ماحولیاتی آلودگی اور پلاسٹک کے موذی اثرات سے محفوظ رہا جاسکیں، بعدازاں تاجر نمائندوں نے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کو مستحن اقدام قرار دیا مگر انہوں نے پلاسٹک کے متبادل کو سامنے لانے کی ضرورت پر زور دیا، انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے حکومت و انتظامیہ پلاسٹک کے متبادل کو سامنا لائیں اسکے بعد ہی تاجر برادری حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی پلاسٹک کے استعمال کے رجحان کو کم کرنے کیلئے ہم انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں۔
