پولیس کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس وین پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ پولیس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پولیس کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
