میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمدمختارنے کہاکہ شہرکی صفائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

Spread the love

گلگت (پ ر) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمدمختارنے کہاکہ شہرکی صفائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اپنی کوششیں تیز کرے، مصروف شاہراہوں،محلوں، اور پبلک مقامات کی صفائی ہر حال میں یقینی بنائی جائے، جہاں بھی کوڑاکرکٹ نظرآئے کمپنی کے سینیٹری ورکرز فوری ہٹائے اور تلف کرنے کیلئیاقدامات کرے، صفائی کی بہتری سے ہی گلگت شہرکو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ائیرپورٹ سائٹ، سٹی پارک اور بازار کے مختلف ایریاز کے دورے کے چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ عابد حسین میر، گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ڈسٹرکٹ منیجر سیف الدین شیخ کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوٹیال تا سیکریٹریٹ صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے روزانہ کے بنیادوں پر کام کیا جائے، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، گلگت شہرکو پرکشش بنانے اور آلودگی سے محفوظ بنانے کیلئے سب سے پہلے ہمیں صفائی یقینی بنانی ہے جس کیلئے بلدیہ اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مشترکہ کلین اینڈ گرین آپریشن کی ضرورت ہے عوام کو چاہیے کہ شہرکی خوبصورتی یقینی بنانے کیلئے صفائی کا خیال رکھیں، کچہرے کو جہاں نظر آئے نہیں پھینکنا چاہیے، صفائی کے بعد کوڑا کرکٹ کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، تاجروں کو چاہیے کہ وہ شہر کی صفائی آپریشنل کاروائیوں کی کامیابی کیلئے ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور جی بی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کریں۔ مہذب قومیں ہمیشہ اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اقدامات کرتے ہیں۔ ہم محب وطن اور زمہ دار شہری ہیں اس لئے ہمیں ایک دوسر ے کے ساتھ تعاون کرنا ہے اور اپنے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں