گلگت (پ ر) میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہرکے بڑے ہوٹلوں میں ناقص صفائی اور آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف نہ کرنے پر بھاری جرمائے عائد کردئے ، 24 گھنٹے کے اندر اندر کچن کی صفائی کی بہتری اور اپنے ہوٹلوں میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف کرکے رپورٹ دی جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی ہوگی، تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کے نگرانی میں شہر کے بڑے چھوٹے درجنوں ہوٹلوں کا کریک ڈاون کیا، چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران، کچن میں ناقص صفائی اور ہوٹلوں میں آگ بجھانے والے آلات کی عدم تنصیف پر بھاری جرمانے کئے اور انہیں نوٹس دیا کہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر احکامات پر عملدرآمد کرکے رپورٹ دیں، بصورت دیگر ہوٹلوں کو سیل، اور مالکان پر بھاری جرمانے کئے جائیں گے یاجیل کی سزا دی جائے گی، بعد ازاں انہوں نے کریک ڈاون کے دوران خلاف ورزی پر متعدد تاجروں پربھی جرمانے کئے اور موقع پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی کیجانب سے احکامات دئے کہ ہوٹلوں میں آگ بجھانیوالے آلات ہر حال میں تنصیف کریں، ہوٹلوں کے کچن میں صفائی یقینی بنائیں،۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم شہر میں انتظامی رٹ چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا ہوا ہے
