گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں “یومِ اقبال”کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

Spread the love



جہلم(اختر شاہ عارف) گورنمنٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم میں “یومِ اقبال” کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کالج ہذا کے پرنسپل ذاہد محمود ساہی کی زیرنگرانی ہوا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی مشہور روحانی شخصیت محترم بابا جی عرفان الحق صاحب تھے۔جبکہ مہمانِ اعزاز بریگیڈیر(ر) ڈاکٹر عمر ستار (جو دو کتابوں کے مصنف بھی ہیں) تھے۔یہ تقریب سی ڈی سی المرکزجہلم اور نظریہِ پاکستان سوسائٹی گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔اس تقریب میں مختلف کالجز کے طلباء وطالبات نے تقاریری مقابلوں میں حصّہ لیتے ہوئے علامہ محمد اقبال کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں نے بیداری کی وہ روح پھونک دی جو بالاخر پاکستان کے حصول پر منتج ہوئی۔دیگر مقررین نے بھی اپنے خطاب میں علامہ محمد اقبال کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا۔کہ علامہ اقبال کی شاعری دیگر شعراء کی طرح محض رومانوی شاعری نہیں تھی۔بلکہ ان کی شاعری امت مسلمہ کی بیداری کے لیئے ایک پیغام،ایک فلسفہ تھی۔انہوں نے مسلمانوں کو ان کے اسلاف کے کارناموں سے روشناس کراتے ہوئے ان میں بیداری کی وہ لہر پیدا کر دی۔جو پاکستان کے حصول کے لیئے ممدومعاون ثابت ہوئی۔سی ڈی سی المرکزجہلم کے سابق صدر پروفیسر قدرت علی سیالوی جنہیں علامہ اقبال پر اتھارٹی مانا جاتا ہے۔انہوں نے علامہ اقبال کی کئی مشہور اور شہرہ آفاق نظمیں اور کلام پیش کرتے ہوئے کہا۔کہ علامہ اقبال جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔وہ اپنے شہرہ آفاق کلام کی بدولت ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی مشہورِ روحانی شخصیت بابا جی عرفان الحق نے تقریر کرتے ہوئے کالج کے طلباء وطالبات سے کہا۔کہ علامہ اقبال اپنے نوجوانوں کو شاہین کہا کرتے تھے۔اس لیئے آپ کو علامہ اقبال کے شاہین بننا ہو گا۔انہوں نے علامہ اقبال کی مشہور زمانہ نظم”دعا” کے اشعار پڑھتے ہوئے ان کا مفہوم سمجھاتے ہوئے کہا۔کہ یہ نظم وہ دعا ہے۔جو ہم سب کے دلوں کی آواز ہے۔اس تقریب میں طلباء وطالبات نے علامہ اقبال کا کلام بھی ترنم کے ساتھ سنایا۔اس تقریب میں سی ڈی سی المرکزجہلم کے عہدیداران وممبران جن میں کرنل(ر) محمد عبید مرزا،چوہدری جاوید اقبال،میجر(ر) ذرغون گل خان،معروف شاعر احسان شاکر،محمد آمین میر،ڈاکٹر مرژا سعد اللہ بیگ،شاہد جلیل سیٹھی،پروفیسر عبد الرحمن جنجوعہ،محمد ارشد احمد مرزا،ارشد محمود مبارک،محمد احمد جمیل ،استاد عبدالرحمان مانی اور جہلم کے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر اول،دوم اور سوم آنے والے طلباء وطالبات میں اسناد دی گئیں۔ سی ڈی سی المرکزجہلم کی طرف سے کالج ہذا کے لیئے قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے پورٹریٹ کالج کے پرنسپل ذاہد محمود ساہی کو بطورِ تحفہ پیش کیئے گئے۔جو علامہ اقبال سے منسوب کالج کے “اقبال ہال”میں لگائے جائیں گے۔یاد رہے کہ اس ہال کا نام بھی سی ڈی سی المرکزجہلم کی طرف سے ہی تجویز کیا گیا تھا۔جسے کالج ہذا کی انتظامیہ نے متفقہ طور پر منظور کر لیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی مہمان خصوصی جناب بابا جی عرفان الحق صاحب کو یادگاری شیلڈ اور مہمان اعزازی بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر عمر ستار کو کتاب پیش کی گئی۔اڈ کے بعد تمام مہمانِ گرامی اور شرکاء کو ایک شاندار ٹی پارٹی دی گئی ۔جس کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں