سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

Spread the love

ملاقات میں دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا اور سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آرمی چیف کی تعیناتی پر بھی گفتگو کی گئی۔اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کے دوران پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر مشاورت کی۔دوسری طرف میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اگلے 48 گھنٹے میں حل ہوجائے گا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نام بھی کل یا پرسوں تک سامنے آجائیں گے اور تمام معاملات پرسوں تک خوش اسلوبی سے حل ہوجائیں گے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈوزئیر آنے کے بعد معاملہ کابینہ میں بھی جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں