گلگت بلتستان کی نوجوان خاتون رائٹر ، قلم نگار صحافی کرن قاسم نے میدان مار لیا

Spread the love

گلگت (مظہر مغل سے) گلگت بلتستان کی نوجوان خاتون رائٹر ، قلم نگار صحافی کرن قاسم نے میدان مار لیا ۔ انہوں نے ملکی سطح پر اردو رپورٹنگ ملکی سطح پر فیلو شپ حاصل کرنے والی گلگت بلتستان کی پہلی خاتوں رپورٹر کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب قرار پائی کراچی نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں انہیں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایوارڈ سے نوازا ۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گلگت بلتستان کی خاتون رپورٹر کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باجود GB کے ہونہار نوجوان طبقےمیں بےپناہ ٹیلنٹ ہے جوکہ گلگت بلتستان کے صحافتی شعبے میں مثبت ثمرات مرتب کرے گا رپورٹنگ کرن قاسم نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے میں گلگت بلتستان کے عوام کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔ بعدازاں گلگت کے صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے کرن قاسم کیلئے نیک خواہشات کا۔اظہار کرتے ہوئے گلوبل نیوز نیٹ ورک کوبتایاکہ
کرن قاسم قابل ، جرائت مند اور تجربہ کارلکھاری ہیں انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تن و تنہا خواتین کے شعبے میں اکیلی صحافتی سفر کا۔آغاز کیا۔اور بہت کم عرصے میں اپنے جاندار رپورٹنگ کی بدولت معاشرے میں اپنا نام بنایا ۔ کرن قاسم کے نقش و۔قدم پر چلتے ہوئے پڑھی لکھی خواتین نے پرنٹ میڈیا اور۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم سے صحافتی سفر جاری رکھا ہوا ہے جسکا تمام تر کریڈٹ کرن قاسم کو جاتا ہے کرن قاسم نے صوبائی سطح پر بے شمار۔اعزازات اپنے نام کئے مگر آج ملکی سطح پر ایوارڈ۔اپنے نام کرکے علاقے کا۔نام روشن کیا بلکہ اپنی کا لوہا منوایاجوکہ ہم سب کیلئے اعزاز ہے الحمدللہ یہ ہم سب کے لیے ایک اچھی خبر ہے،کہ کرن قاسم نے ملکی سطح پر اردو اخبار کی #Nationalmediafellowship کیٹیگری کا فاتح قرار پائی ہیں۔ یہ اعزاز انہوں نے کراچی کے نجی ہوٹل منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران تسوری سے ایوارڈ حاصل کرکے کیا۔ کرن قاسم کی کامیابی پر ترجمان۔شہری حکومت مظہر مغل نے کہاکہ کرن قاسم کی کامیابی گلگت بلتستان کی لکھاریوں۔کی۔کامیابی ہے نوجوان پڑھی لکھی لڑکیوں کیلئے ایک پیغام بھی ہے کہ خلوص نیت اور محنت کے بل بوتے پر اپنا مقام حاصل کرلیا۔جاتا ہے محنت کرنے کیلئے مرد عورت کی تفریق کی نہی۔بلکہ وسیع ذینیت اور اپنے شعبے سے مخلص ہونا ہے کرن قاسم نوجوان لڑکیوں کیلئے رول ماڈل ہے صحافت کا شعبہ سب کیلئے ہے علاوہ۔ازیں کرن قاسم کی کامیابی پر قلم کار طبقہ سماجی رابطوں کے ویب سائٹس اپنی نیک خواہشات کا اظہار کے ذریعے مبارک باد کے پیغامات دیکر کررہے ہیں واضح رہے کرن قاسم گلگت بلتستان کی اولین خاتون صحافی ہیں جنہوں نے نامساعد حالات میں خواتین کی نمائندگی برقرار رکھی اور صحافتی میدان میں اپنا لوہا منوایا اور گلگت پریس کلب کی رکن منتخب ہوئی اور سینٹرل پریس کلب کے مختلف انتظامی عہدوں پر بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں