ساہیوال (چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال ریاض احمد کی زیر نگرانی انسپکٹر ٹریفک ہیڈ کوارٹر ساہیوال رائے خضر حیات انجم ہمراہ انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ نےسلوموونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹرسٹیکر لگائے۔ اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سلوموونگ گاڑیاں جن کے پیچھے بیک لائٹس نہیں ہوتی اکثر اوقات رات کے اندھیرے میں حادثات کا سبب بنتی ہیں اورانہوں نے کہا کہ رات اوقات میں ہونے والےحادثات سے بچاؤ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سلوموونگ گاڑیوں پر ریفلیکٹرسٹیکر لگائیں جائیں تاکہ قیمتی جانوں کےضیاع کو روکا جاسکے۔
