جے یو آئی کے حاجی غلام کو گورنر کے پی تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال۔

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی ایڈوائس صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کرنے کی سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔وزیراعظم کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سمری میں آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر کے پی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں