صفیہ ظہور الہی ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین سیٹھ اسد الہی نے ماڈل سکول وزیرآباد میں فن فئیر فیسٹیول کا افتتاح کیا

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) شعور کی پختگی معاشرتی اقدار کو فروغ دیتی ھے.مستقبل کے پاکستانیوں کی مثبت تربیت کے لئے صحت مند ھم نصابی سرگرمیاں اھم کردار ادا کرتی ھیں. سماجی روابط کومضبوط بنانے سے قومی ھم آہنگی پروان چڑھے گی. ان خیالات کا اظہار صفیہ ظہور الہی ویلفئیر ٹرسٹ کے چئیرمین سیٹھ اسد الہی نے جی ٹی روڈ وزیرآباد پر ماڈل سکول میں فن فیئر کی رنگا رنگ تقریب کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ھوئے کیا. فن فئیرکے آرگنائزر میجر ریٹائرڈ طارق محمود اور سعدیہ ملک نے کہا کہ بے پناہ معاشرتی مسائل کی بناء پر معاشرہ گھٹن کا شکار ھے اور ذہنی آسودگی کے لئے مثبت تفریحی فراہم کرنے کی ضرورت ھے. انہوں نے کہا کہ ایس زیڈ ویلفئر ٹرسٹ سکول میں فن فئیر منعقد کر کے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء اور شہریوں کے لئے مادی منفعت سے قطع نظر مساوی مواقع فراھم کئے گئے ھیں اور علاقہ بھر سے ھزاروں طلباء اور شہریوں کی شرکت اس بات کی غماز ھے کہ عوام مثبت تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی روابط کو مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتے ھیں. مہمان خصوصی سیٹھ اسد الہی نے فن فئیر میں مختلف سٹالز اور بچوں کو فراھم کی گئی تفریحی سہولیات کا معائنہ کیا. اس موقع پر موٹو پتلو، دوریمان، اور ٹال مین کا روپ دھارنے والے کردار بچوں اور خواتین کی توجہ کا مرکز بنے رھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں