فائرآفیسر عبداللہ کا میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے نصف درجن سے زائد ہوٹلوں، ایل پی جی گیس ڈیلرز، اور کارخانوں کے چانک چھاپے

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / یڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین اور سٹیشن فائرآفیسر عبداللہ کا میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ شہر کے نصف درجن سے زائد ہوٹلوں، ایل پی جی گیس ڈیلرز، اور کارخانوں کے چانک چھاپے مارے، چھاپہ مارکاروائی کے دوران آگ بجھانے والے آلات نصب نہ کرنے پر 06 ایل پی جی ڈیلروں 05 ہوٹلوں پر زبردست کریک ڈاون کیا۔ موقع پر میونسپل مجسٹریٹ عالم حسین نے اسسٹنٹ کمشنر کے جانب سے جاری احکامات پڑھ کر سنائے، جسکے مطابق شہر کے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں میں آلات نصب کریں، خلاف ورزی پر سخت کاروائی جاری رہے گی جب ہم شہر کو صحیح معنوں میں سیف سٹی نہیں بنائیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ترجمان نے عوام الناس سے گزراش کی ہے کہ جہاں کہیں بھی پیٹرول پمپ، ہوٹل، موٹل اور گیسٹ ہاوسز میں آگ بجھانے والے آلات نصب نہ ہوں مہربانی کرکے ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں تاکہ ہم سب خطرات سے محفوظ رہنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم شہر میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں