ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خاں کھچی نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ کسانوں کو کھاد کی بروقت فراہمی کے لئے تمام انتظامی اقدامات اٹھائیں تا کہ گندم کی بوائی کے دوران کسانوں کو کھاد کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے -انہوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے ضروری ہے کہ کسانوں کو کھاد اور بیچ کی بروقت فراہمی ممکن ہو -وہ یہاں اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے -جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانامقصود احمد سمیت کسان تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی -انہو ں نے کہا کہ محکمہ زراعت گندم کی 30نومبر تک بوائی کو یقینی بنانے کے لئے کسانوں سے قریبی رابطہ رکھے اور ہر افسر فیلڈ وزٹ کو یقینی بنائے تا کہ بوائی میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کر ک…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں