حاجی غلام علی خیبر پختونخواہ کے بہترین اور قابل سیاستدان کے ساتھ ساتھ ایک کاروباری شخصیت ہے۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدرخان باغی نے حاجی غلام علی کو خیبرپختونخوا کے گورنر کے حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا پاکستان مسلم لیگ ق مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین، مرکزی رہنما چوھدری شفائع حسین ،وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ،وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ایم این اے فروخ خان کی جانب سے گورنر حاجی غلام علی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی گورنر حاجی غلام علی خیبرپختونخوا کی غیور عوام کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرینگے اور صوبہ خیبرپختونخوا پختونخواہ کی عوام کی محرومیوں کو دور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔
