40 غریب خواتین کے جعلی انگوٹھے لگا کر رقم نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔
اوکاڑہ (نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اوکاڑہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے لاکھوں روپے جعلی طریقے سے نکالنے کا انکشاف۔ 40 غریب خواتین کے جعلی انگوٹھے لگا کر رقم نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق محلہ صمدپورہ اوکاڑہ کے رہائشی عمران ریحان ولد محمد ریحان جو کہ ایک نان شاپ کا اونر ہے۔ جو کنٹکیٹ ایجنٹ کے طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو امدادی رقوم تقسیم کرتا ہے۔2 خواتین طاہرہ بی بی اور زاہدہ پروین اپنی امدادی رقم وصول کرنے کئی تو معلوم ہو کہ اِن کی امدادی رقم عمران نے جعلی انگوٹھے لگا کر ڈیوائس سے اِن کے پیسے نکلوالئے ہیں۔جس پر غریب خواتین پریشان ہو گئیں۔دونوں خواتین ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اوکاڑہ کے دفتر پہنچ گئیں اور درخواست گزاری کی ہماری رقم دھوکہ دہی سے عمران ریحان نامی شخص نے نکلوالی ہے۔ جس پر آفیسر نے انکوائری کی تو خواتین کا لگایا گیا الزام سچ ثابت ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ 40 خواتین کے جعلی انگوٹھے لگا کر امدادی رقم 5 لاکھ روپے نکلوالی گئی ہے۔یہ بھی انکشاف ہوا کہ عمران ریحان کا ایک گروہ ہے جس میں مظفر گڑھ کے بھی کچھ لوگ شامل ہیں۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ڈپٹی ڈائریکٹر فضیلت نعیم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن مدثر غفار خان بلوچ نے جعلسازی کی تفتیش خود کرنا شروع کر دی ہے۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ غریب خواتین کی جعلسازی سے رقم ہڑپ کرنے والوں کے خلاف میرٹ پر تفتیش کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گئے۔
