ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خان کچھی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے احترام کا درس دیتا ہے

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال ) ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خان کچھی نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں تمام مذاہب کے پیروکاروں کے احترام کا درس دیتا ہے۔موجودہ حالات میں باہمی اتحاد سے ہی دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے جاسکتےہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رواداری، بھائی چارے، باہمی ہم آہنگی، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کرسمس تقریبات کے پیش نظراقدامات کرنے کے حوالے سے ضلعی امن اور بین المسالک ہم آہنگی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاسی امور حق نواز سگھلہ، پاکستان تحریک کے رہنما شیخ محمد چوہان،میاں سجاد ناصر،سابق چیئرمین پی ایچ اے چوہدری علی شکور، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، احسان الحق فریدی، ظہیر احمد فریدی، محمد عابد مسعود ڈوگر، غلام نبی معصومی، قاری بشیر احمد، عبدالقادر نقشبندی، محمد ندیم فریدی، سید مہدی کاظمی، سید کاشف حسین، محمد شفیع قاسمی، حاجی عبدالطیف سمیت اقلیتی برادری کی نمائندہ شخصیات، شہری و تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر امتیاز احمد خان کچھی کو ساہیوال تعیناتی پر خوش آمدید کہا اوربھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کے مشیر حق نواز سگھلہ نے کہا کہ سیاستدان، علماء کرام اور تمام مکاتب فکر کے لوگ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور سب ملکر پاکستان کو خوشگوار بنائیں گے۔ چوہدری علی شکور نے کہا کہ تمام مذائب کی خوشیوں میں شامل ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام مذائب کے علماء کرام کی کاوشیں شامل ہیں۔ شیخ محمد چوہان نے کہا کہ ہم سب ایکدوسرے کا حصہ ہیں، ساہیوال میں امن کی فضا قائم ہے کیونکہ تمام لوگ ایک پیج پر ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ساہیوال محبتوں کا شہر ہے اور ان محبتوں کی خوشبووں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں مسلمانوں کے پاس مقدس امانت ہیں۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستانی امن پسند ہیں مساجد،امام بارگاہوں اور چرچز سے عوام کو محبت بھائی چارے کا پیغام ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی کا یوم ولات تمام مسلمانوں کیلئے بھی اتنا ہی بابرکت ہے جتنا مسیحی بھائیوں کیلئے مسیحی عبادتگاہوں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس بازار لگائے جائیں گے جہاں دیگر اشیاء صرف کے ساتھ ساتھ آٹا اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات کی فراہمی کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ اجلاس کے آخر میں ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا مانگی گئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں