عائشہ اکبر کی بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش حملے کی مذمت

Spread the love

دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات کے روکھ تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے دہشت گردی ملک و قوم کیلئے ایک ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔معروف سوشل ورکر عائشہ اکبر نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش حملے کی پوری قوم شدید مذمت کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد صحت یابی نصیب کرے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں