مرکز خرید گندم پی آر سنٹر ہڑپہ پر تعینات یاسین نامی چوکیدار دکاندار کو ایجنسی کے اہلکار کے نام پر بلیک میل کرکے ہزاروں روپے ہڑپ کر گیا

Spread the love

مرکز خرید گندم پی آر سنٹر ہڑپہ پر تعینات یاسین نامی چوکیدار دکاندار کو ایجنسی کے اہلکار کے نام پر بلیک میل کرکے ہزاروں روپے ہڑپ کر گیا ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ

پی آر سنٹر ہڑپہ پر تعینات چوکیدار دکاندار سے ناصرف آٹے کی مد میں ماہانہ تین ہزار روپے وصول کرتا بلکہ دکان پر کام کرنے والے ملازم کو کاؤنٹر سے پیسے چوری کرنے پر بھی اکساتا

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق مرکز خرید گندم پی آر سنٹر ہڑپہ پر تعینات یاسین نامی چوکیدار سرکاری آٹا فروخت کرنے والے دکاندار کو ایجنسی کے اہلکار کے نام پر بلیک میل کرکے تین ہزار روپے ماہانہ وصول کرتے ہوئے اب تک ہزاروں روپے ہڑپ کر چکا بات یہی پر ختم نہیں ہوئی موصوف گاہے بگاہے دکاندار کے کاؤنٹر پر بھی بیٹھ کر ہاتھ کی صفائی دکھانے سے باز نہیں آیا اور تو اور موصوف کو کاؤنٹر پر بیٹھنے سے جب یہ اندازہ ہوگیا کہ ہزار دو ہزار چوری کرنے سے دکاندار کو کچھ پتہ نہیں چلتا تو پی آر سنٹر ہڑپہ پر تعینات یاسین نامی چوکیدار نے دکان پر کام کرنے والے لڑکے کو ورغلا کر ہزاروں روپے چوری کرنے پر آمادہ کرلیا ملازم نے ساری بات اپنے مالک کو بتا دی دکاندار نے ملازم کو چوکیدار کے پلان پر عمل کرنے کو کہہ کر تمام کالیں اور پیسے وصول کرنے کی ویڈیو بنوالی بات نکلتے نکلتے عیاں ہوگئی کہ ایجنسی اہلکار کے نام پر پیسے لینے کی کہانی کا بھی راز فاش ہوگیا اس تمام کرپشن لوٹ مار بھتہ خوری کی کہانی منظر عام پر آنے کے بعد عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ساہیوال سے نوٹس لے کر محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کرپٹ انکار کو مرکز خرید گندم پر بطور چوکیدار رکھنا خربوزوں کی نگرانی گیڈر کو رکھنے کے مترادف ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں