خودکش حملے میں زخمی افراد کیلئے صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔معروف سماجی ورکر
پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کوئٹہ میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش حملہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں ہونے والے خودکش حملے میں پولیس اہلکار اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 22 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہو گئے اس موقع پر معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنی تعزیتی بیان میں کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو افسوسناک ہے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے اپنی جاری بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی خودکش حملے میں جاں بحق بچے کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی پولیس اہلکاروں کو جلد صحت یابی نصیب کرے۔آمین
