گلگت (پ ر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرگلگت ولی اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ گلگت شہریوں کے اراضی ریکارڈ کی درستگی میرٹ پر کی جائے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ کے نگرانی میں کاروائیاں تیز کردی گئیں ہیں آج کا اجلاس اس سلسلے کی کڑی ہے کسی مالک اراضی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کے روز تحصیل آفس ایگزیکٹیو مجسٹریٹ فرست کلاس کے کورٹ میں اراضی درستگی، تنازعات، اور دعووں پر مشتمل مختلف کیسز کے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر گلگت کے سربراہی میں اراضی متنازعہ کیسز کو حل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ قانون گو اور سب ڈویژنل قانون گو برانچز میرٹ پر کام کررہے ہیں اراضی تنازعات حل کرنے کیلئے ریکارڈ مال کے مطابق موقع پر جاکر معائینہ کرکے رپورٹ دیتے ہیں جسکی وجہ سے کیسز کے فیصلوں میں تھوڑی بہت دیر ہوجاتی ہے مگر فیصلے خالصتا ٌ میرٹ پر کیاجاتا ہے۔ بعدازاں انہوں نے 25 کیسز کی سماعت کی جسمیں زیادہ تر درستگی ریکارڈ مال کے تھے۔ 4 کیسز کو مدت زیادہ گزرنے پر عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلہ دیا اور 4 کیسوں کو فریقین کی موجودمیں فیصلہ دیا،جبکہ 6 کیسز کو موقع ملاحظہ کے لیے رکھا، باقی نئے کیسز کی سماعت کیلئے کیسز کو سمن چارہ جاری کرنے کا احکامات دئے جس کیلئے آئندہ پیشی کی تاریخ مقرر کرنے کے احکامات دئے۔
