کے پی اسمبلی: پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے فضل الرحمان کیخلاف قرارداد جمع کرادی

Spread the love

مولانا فضل الرحمان جلسوں اور پریس کانفرنسز میں خواتین سے متعلق بے ہودہ زبان کا استعمال کرتے ہیں۔قرارداد کا متن

پشاور:(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی خواتین اراکین نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے خواتین سے متعلق نا زیبا زبان استعمال کرنے پر اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرادی۔خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی آسیہ خٹک نے مولانا فضل الرحمان کی جلسوں میں خواتین سے متعلق مبینہ نازیبا الفاظ کے استعمال پر قرارداد جمع کرائی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلسوں اور پریس کانفرنسز میں خواتین سے متعلق بے ہودہ زبان کا استعمال کرتے ہیں، سیاسی مخالفت میں اسلامی اور اخلاقی اقدار کو بھی پس پشت ڈال دیتے ہیں۔
 قرارداد پر پی ٹی آئی کے 17 خواتین ممبران کی دستخط موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں