ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف: آر پی او آفس ساہیوال
ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں ریجنل ٹریننگ سنٹر آر پی او آفس ساہیوال میں تھانہ جات میں قائم فرنٹ ڈیسک کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی کورس کا انعقاد۔
کورس میں ریجن بھر کے تھانہ جات سے فرنٹ ڈیسک کے آپریٹرز ۔محرر تھانہ اور نائب محرر تھانہ نے شرکت کی جن کو دوران اندراج مقدمہ جو مسائل درپیش ہوتے ان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔
تمام کورس کے شرکاء کو سینیئر سٹیشن اسسٹنٹ اوکاڑہ اور پاکپتن ۔آئی ٹی انچارج ساہیوال ریجن اظہار اللہ شاہ آر پی او آفس ساہیوال نے لیکچر دیا اور ان تمام غلطیوں سے آگاہ کیا جو فرنٹ ڈیسک آپریٹرز دوران اندراج مقدمہ کرتے ہیں اور آن لائن ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے حوالے سے محرر تھانہ جات کو غلطیوں کے تدارک میں فرنٹ ڈیسک کے نظام کی بہتری کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا ۔۔۔
اس کے ساتھ ساتھ نائب محرر تھانہ جات کو ریکارڈ کی تکمیل اور اندراج مقدمہ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تاکہ پولیس کو بروقت تکمیل ریکارڈ کے حوالے سے آسانی ہو
