ہر موقعے پر سپیشل افراد کا پورا پورا خیال رکھا جائے،عائشہ اکبر

Spread the love

معذور افراد کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔معروف خاتون سوشل ورکر

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف خاتون سوشل ورکر عائشہ اکبر نے کہا کہ نوکری کوٹہ سمیت ہر موقعہ پر سپیشل افراد کا پورا پورا خیال رکھا جائے انہوں نے کہا کہ کہ معذور افراد کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت معذور افراد کی مدد کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔ کیونکہ معذور افراد کی مدد حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔معذور افراد کی مسائل و مشکلات پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے تا کہ معذور افراد کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات مل سکے۔ 3 دسمبر عالمی یوم معذوران کے موقع پر معروف خاتون سوشل ورکر عائشہ اکبر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ معذور افراد کو معاشرے میں رہنے کا پورا پورا حق حاصل ہے جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت سے مطالبہ ہے کہ معذوروں کیے مسائل حل کرنے پر بھرپور توجہ دیں انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں اور افسران بالا کی معذور افراد کی مدد صرف اخباری بیانات تک محدود ہے معذور افراد کو اخباری بیانات تک محدود مدد نہیں بلکہ عملی مدد کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں