پولیس موبائل پر شدت پسندوں کی طرف سے حملے کی شدید مذمت۔محمد نادر خان

Spread the love

ملک بھر میں شدت پسندوں کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے جن پر 2 شدت پسندوں نے فائرنگ کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشہرہ میں جی ٹی روڈ اکھوڑہ خٹک کے قریب پولیس موبائل پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جس میں ایک ہیڈ کانسٹیبل، ایک کانسٹیبل اور پولیس موبائل کا ڈرائیور شامل ہیں اس موقع پر معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ پولیس موبائل پر شدت پسندوں کی طرف سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں نے ایک بار پھر خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی تیز کر دی جو قابل افسوس ہے شدت پسندوں نے ہمیشہ ملک بھر میں پولیس نوجوانوں کو ٹارگٹ کیا ہے جو افسوسناک ہے۔معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہے اللہ تبارک و تعالی شہدا کی مغفرت فرمائے۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں