گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) اریباحمد مختارنے کہاکہ تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، سرکاری اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف ریونیو عملہ رپورٹنگ تیز کریں، پیشہ وارانہ امور میں کوتاہی ناقابل قبول ہے، تجاوزات کے خلاف کاروائی میں پولیس جوانوں کے ہمراہ پیراملٹری فورس کاروائی کاحصہ ہونگی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کے روز مجسٹریٹس کے ساتھ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنرگلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار نے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کے سلسلے میں مجسٹریٹس کے ساتھ اہم اجلاس کے موقع پرخطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ تحصیلدار، ماتحت سیکٹر مجسٹریٹس اور ریونیو سٹاف فیلڈ سٹاف کی کارکردگی پر نظر رکھیں، مجھے کام چاہیے، کام میں غیر زمہداری کا مظاہرہ ہر گز برداشت نہیں کرونگا، سرکاری اراضی پرقبضہ مافیاکے خلاف رپورٹنگ میں تیز ی لائیں،اراضی تنازعات، ریکارڈ مال کے مطابق میرٹ پر رپورٹ دیں، تاکہ کاروائی میں کوئی قانونی سقم نہرہے، اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے دوٹوک الفا ظ میں کہا کہ لینڈ مافیا کے جانب سے سرکاری اور عوامی زمینوں پرناجائز قبضہ اور تعمیرات ہرگز نہیں ہونے دونگا، قبضہ مافیا کے دھمکیوں میں نہ آئیں، ہمیں قانون کے تحت اقدامات کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر)اریب احمد مختار کے قیادت میں انتظامی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اس سے قبل تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد اور سٹی مجسٹریٹ محمد رشید نے مجسٹریٹس اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے جانب سے اراضی تنازعات کے سلسلے میں کی جانے والی فیلڈ رپورٹنگ اور درپیش مسائل کے سلسلے میں آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔
