میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ ناقص صفائی پرپولٹری کے دکانیں، ہوٹلوں اور چربی کے قیمہ بنانے پر زبردست کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر)میٹ انسپکٹر ڈاکٹر مشتاق عالم کا میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ ناقص صفائی پرپولٹری کے دکانیں، ہوٹلوں اور چربی کے قیمہ بنانے پر زبردست کریک ڈاون، 3 افراد پر جرمانے عائد کئے گئے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اسسٹنٹ کمشنر وایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کے حکم پر سبزی منڈی او رپرانا پل روڈ پر ہوٹلوں اور پولٹری شاپس پر ناقص صفائی اور چربی سے قیمہ بنانے پر قیمہ مشین مالک کو گرفتارکرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، SDM گلگت نے میٹ انسپکٹر کوہدایات دی کہ وہ شواہد کی بنیاد پر کیسز کا فیصلہ کریں اور ذمہ داروں کیخلاف جرمانہ عائد کیاجائے، جس پر میٹ انسپکٹرنے زمہ داروں پر جرمانے عائد کرکے انہیں آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی ہدایات دیں، انہوں نے حکم دیاکہ قیمہ بنانے پر پابندی عائد ہے وہ بھی چربی کا قیمہ بنانے جرم ہے لہذا آئندہ کیلئے اپنی اصلاح کریں اور ضلعی انتظامیہ کیااحکامات کی خلاف ورزی نہ کریں۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ خلاف ورزی پر تحصیل آفس رپورٹ کریں، تاکہ فوری کاروائی کی جاسکے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں