اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے اسٹالز میں آگ لگ گئی

Spread the love

آگ لنڈا سیکشن کی دکانوں میں لگی جس کے نتیجے میں کئی دکانیں جل گئیں۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد میں پشاور موڑ پر واقع اتوار بازار کے اسٹالز میں آگ لگ گئی جسے بجھانے کا عمل جاری ہے۔اتوار بازار کے سری نگر  ایونیو سیکشن میں آگ لگی ہے، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کا عملہ آگ بُجھانے میں مصروف ہے، آگ نے کپڑوں کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بُجھانے میں مصروف ہیں۔  آگ لنڈا سیکشن کی دکانوں میں لگی جس کے نتیجے میں کئی دکانیں جل گئیں۔ترجمان  پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اتوار بازار میں آگ بجھانے میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، پاک بحریہ کی ٹیم اور 2 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اتوار بازار میں لگنے والی آگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو خود موقع پر ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ  آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد سے آگ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں