لندن ( پ ر ) سابق صدر پاکستان اسحاق خان کے داماد سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ عرفان اللہ خان مروت نے پاک سرزمين پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود کی کراچی رہائش گاہ پر ان کے بھائیوں مرزا ناصر محمود اور مرزا عمران سجاد سے ملاقات کی اور ان کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے یوئے دعا کی اللہ تبارک و تعالی مرحومہ کی بے حساب مغفرت فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفيق عطا فرمائے
