ہڑپہ تمام محکمہ جات کی رپورٹس کی روشنی میں ہڑپہ اسٹیشن پر ریسکیو 1122 کے یونٹ کا قیام پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے اہلیان حلقہ میں خوشی کی لہر

Spread the love

ریسکیو یونٹ ہڑپہ اسٹیشن کی منظوری کے بعد فلاحی انسانیت کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ کسی کی ذات کو نہیں بلکہ انسانی قیمتی جانوں کو بچانے کا فلاحی اقدام ہے عوامی وسماجی حلقوں کا رد عمل

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق ہڑپہ تمام محکمہ جات کی رپورٹس کی روشنی میں ہڑپہ اسٹیشن پر ریسکیو 1122 کے یونٹ کا قیام پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے اہلیان حلقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ریسکیو یونٹ ہڑپہ اسٹیشن کی منظوری کے بعد فلاحی انسانیت کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے یہ کسی کی ذات کو نہیں بلکہ انسانی قیمتی جانوں کو بچانے کا فلاحی اقدام ہے عوامی وسماجی حلقوں کا ریسکیو 1122 کے یونٹ کی تعمیر کو رکنے کے عمل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دراصل کچھ سیاسی لوگ ریسکیو یونٹ ہڑپہ اسٹیشن کے بننے کی راہ میں کسی کا کندھا استعمال کرتے ہوئے رکاوٹ کیوں ڈال رہے ہیں کیونکہ یہ ایک ایسا فلاحی کام ہونے جا رہا ہے جس سے ہڑپہ اسٹیشن جسے علاقہ بھر میں سفری تجارتی محلے وقوع کے اعتبار سے مرکز کی حیثیت حاصل ہے یہاں سے نکلنے والی اچھی بری فضاء پورے حلقہ پر اثرانداز ہوتی ہے ان سیاسی لوگوں کا خیال ہے کہ اگر یہ ریسکیو 1122کا یونٹ ہڑپہ اسٹیشن پر بن گیا ان شاءاللہ جو یقیناً بنے گا ہر اچھے کام کی راہ میں رکاوٹیں تو خیر آتی ہیں جو وقت آنے پر اپنی موت مر جایا کرتی ہیں کے بننے سے پی ٹی آئی مزید مستحکم ہو گی وہ اپنی ہار کے ڈر سے یہ کھیل کھیل رہے ہیں جوکہ مزید نفرت کو ہوا دے گا اور جس کا خمیازہ آنے والے الیکشن میں ناصرف ہڑپہ اسٹیشن بلکہ گردونواح بھی اس فلاحی کام کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا جواب ضرور دے گی رہی بات کندھا دینے والوں کی بات آپ جناب صرف بنے بنائے کام بگاڑنے کا ہنر خوب جانتے ہیں ہڑپہ شہر میں ہسپتال بنا خواتین کالج بنا فٹ بال سٹیڈیم بنا اور بہت کچھ بنا لیکن ہڑپہ اسٹیشن سے ایک بندے نے بھی مخالفت نہیں کی پتہ کیوں نہیں کہ ہڑپہ اسٹیشن کے لوگوں کو کوٹ کچہری کا رستہ آتا ہے گئے اسلئے کہ اگر کوئی چیز ہڑپہ شہر میں بن رہی ہے بہت اچھی بات ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہڑپہ شہر کے لوگ بہت پیار کرنے والے لوگ ہیں اگر انہیں کچھ مل رہا ہے بہت اچھا ہے ویسے تو جتنا اقتدار ہڑپہ شہر نے دیکھا یہ جنت نظیر ابادی ہونی چاہئے تھی مگر یہاں تو ہم نے ہمشہ گٹر ابلتے دیکھے کئی سالوں سے مین سڑک پر دھول اڑتی دیکھی باقی اچھے برے لوگ تو ہر جگہ ہیں اپ جو اتنی محنت کرکے بنے بنائے کام کو بگاڑنے پر دن رات کوشش کررہے ہو تھوڑی سی کوشش کرکے اوور ہیڈ برج کا این او سی لے لو اس کا نقشہ بن گیا یہ پروجیکٹ ADP اسکیم میں ڈل گیا گرانٹ منظور ہوگی صرف رکاوٹ محکمہ ریلوے سے این او سی کا ہے اس پر محنت کرلو اپنے شہر کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کے فائدے کے لئے تھوڑی سی کوشش کرلو نہ جانے زندگی کب ختم ہو جائے لوگ آپ کے اس اچھے کام کو تاقیامت یاد رکھیں گے دعا گوہ ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ھدایت دے ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں