انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی افسوس ناک ہے۔ڈاکٹر ذیشان نجم خان

Spread the love

مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن

ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی پر خاموشی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کئی سالوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے جس پر اقوام عالم اور انسانی حقوق کے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہے جو کہ عالم انسانیت کیلئے افسوس کا مقام ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف ہم سب کو اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر جاری مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر نوٹس لے اور انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے تا کہ ہر انسان کو انسانی حقوق برابر مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں