اسسٹنٹ کمشنرعضمان چوہدری ڈی ایس پی سرکل ندیم آصف ۔صدر بار جاوید اقبال ایڈووکیٹ کی خصوصی شرکت
سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) ہاؤس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر کی عہد برادری تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی گئی جس میں تحصیل انتظامیہ کی بھرپور شرکت اسسٹنٹ کمشنرعضمان چوہدری ڈی ایس پی سرکل ندیم آصف ۔صدر بار جاوید اقبال ایڈووکیٹ وکلاء ساتھیوں سمیت شریک ہوئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر مجاہد عباس، افضال بیگ ایس ایچ او تھانہ بولانی اور امیر جماعت اسلامی محمد صدیق , محمد صفدر, محمد اسم چوہدری اور انجمن تاجران کے صدر ملک جمشید نے بھی شرکت کی۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی چوہدری الیاس سابقہ امیدوار ایم این اے بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ شریک ہوئے۔ گجرات سے پی ایف یو جے کے سنٹرل پنجاب صدر جناب شاہد چوہدری 92 نیوز ڈسٹرکٹ انچارج اور ضلع گجرات پریس کلب کے صدر ڈاکٹر عرفان مغل دیگر پریس کلب ممبران کے ساتھ تشریف لائے۔ ضلعی صحافی برادری کے نمایاں چہرے پی ایف یو جے کے سنٹرل پنجاب صدر جناب شاہد چوہدری 92 نیوز ڈسٹرکٹ انچارج نے نو منتخب کابینہ ہاؤس آف جرنلسٹ باڈی 2023/2024 سرپرست اعلیٰ صغیر احمد راٹھور, سرپرست ارشد حسین قاضی, چیئرمین محمد زاہد خورشید, صدر عمیر لیاقت, جنرل سیکرٹری احتشام راٹھور, سینئر نائب صدر قاسم سجاد , سینئر نائب صدر عبدلرحمان قادری, اطلاعات ونشریات توحید شہزاد , نائب صدر محمد یوسف,ایڈیشنل جنرل سیکرٹری احتشام شہزاد بٹ,چیئرمین مجلس عاملہ زاہد خرم بٹ, وائس چیئرمین مجلس عاملہ راجہ بلال, خزانچی زین رشید اور ممبران میں محمد بدر، محمد عمران، فدا بٹ،مرید سلطان، تنویر شہزاد، محمد مطلوب، شاویز بٹاور حارث راٹھور سے عہد لیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر , ڈی ایس پی اور دیگر حاضرین تقریب نے ہاوس اف جرنلسٹ کی گزشتہ سال کی کارکردگی کو سراہتے ہوٸے نٸے سال کی تشکیل شدا تنظیمی باڈی سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر نو منتخب صدر عمیر لیاقت نمائندہ سماء نیوز نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلامقابلہ صدر منتخب کیا۔ نو منتخب چئیرمین و سابقہ صدر محمد زاہد خورشید نے ہاوس آف جرنلسٹ کے ممبران کی گذشتہ سال کارکردگی پر اظہار خیال کیا اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ صحافی کو عزت و احترام دینا ان پر لازم ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر مظلوم کی آواز بنتے ہیں۔ اس موقع پر سرپرست اعلی صغیر راٹھور اور جنرل سیکرٹری احتشام صغیر راٹھور نے اس بات پر زور دیا کہ صحافی اور انتظامیہ کا چولی دامن کا ساتھ ہے جو کہ دونوں طرف سے مثبت انداز میں باہمی تعاون سے پروان چڑھتا ہے آخر میں تمام معزز مہمانوں کے لیئے شاندار ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا۔
