افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر گولہ باری کی شدید مذمت۔محمد نادر خان

Spread the love

حکومت گولہ باری میں ملوث افغان بارڈر فورسز کیخلاف قانونی کارروائی کرے۔معروف سماجی ورکر

پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے کہا کہ چمن میں افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی رکھ تھام کیلئے بہتر اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی جس میں 6 پاکستانی شہید جبکہ 12 زخمی ہوئے تھے۔ معروف سماجی ورکر محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنی مذمتی بیان میں کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی افراد کو جلد صحت یابی عطا کرے انہوں نے مزید کہا کہ وزرات خارجہ چمن واقعے کا نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں