گلگت (سٹاف رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنماپروین غازی نے چیف کورٹ کجانب سے 2022 کے اختتام تک زیر التوا کیسز کے سماعت کے حوالے سے اعلان خوش آئند ہے چیف کورٹ گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحات کو قابل ستائش قراردیتے ہیں، رجسٹرار چیف کورٹ غلام عباس چوپا کے مختلف نوعیت کے کیسز کونمٹانے کے حوالے سے پالیسی بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے عوام کی امید ہے، درپیش عوامی مسائل کے حل کیلئے چیف کورٹ کے جانب سے سوموٹو لینا بھی وقت کی ضرورت ہے بروقت انصاف کی فراہمی سے عوام میں مایوسی کم اور ہمارے عدالتوں پر اعتماد زیادہ ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے سوموار کے روز مقامی میڈیا کیلئے جاری ایک بیان میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ مختلف مقامی عدالتوں میں زیر التو مقدمات، کیسز، کئی سالوں سے زیر التوا چلے آرہے ہیں جسکی وجہ سے عوام میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے۔ ایسے میں چیف کورٹ کے رجسٹرار غلام عباس چوپا کا اعلان ایک امید کی کرن ہے، عوامی نوعیت کے زیر التوا کیسز کیکے حل کیلئے روزانہ کے بنیادں پر نمٹانے کی ضرورت ہے روزانہ کے بنیادوں پر عدالتیں مقدمات کی سماعت کیلئے چیف کورٹ کے روڈ میپ کے مطابق آگے بڑھیں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوامی مسائل حل نہ ہوں، رجسٹرار چیف کورٹ کے جانب سے دسمبر 2022 کے آخر تک زیاد ہ سے زیادہ کیسز کی سماعت کے بیان سے فریقین میں امید جاگی ہے۔ پروین غازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان چیف کورٹ کی حیثیت علاقے کیلئے ہائی کورٹ جیسی ہے اور عوام کی امید کی کرن بھی ہے ہائی کورٹ کے سالانہ کار دگی کے سلسلے میں دئے گئے زیر التو مقدامات کے سماعت کیلئے سابق چیف جج اور ہائی کورٹ کے ججز صاحبان کی کوششیں قابل ستائش ہے اس سلسلے کو برقراررکھتے ہوئے موجودہ چیف جج کے قیادت میں ہائی کورٹ کے ججز صاحبان تیزی سے کیسز نمٹائے جارہے ہیں عوامی مفاد عامہ کے جتنے بھی زیر التو کیسز ہیں انہیں نمٹنے کیلئے کوششیں قابل ستائش ہے۔ فوری انصاف کی فراہمی سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اس سلسلے میں چیف کورٹ کے کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
