حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ پارکنگ کا انتظام کرنے یا انکی سواریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کریں۔میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق نسیمہ رحمت فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن سہیل فاطمہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اسلام آباد نے کہا کہ بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء روزانہ کی بنیاد پر اپنی سواری/گاڑی چوری ہونے سے پریشان ہیں اور اتنی فیس وصول کرنے کے باوجود یونیورسٹی کے پاس پارکنگ کی سہولت نہیں ہے۔ مارگلہ روڈ جو کہ بہت مصروف سڑک ہے اور ریڈ زون میں آتی ہے بحریہ یونیورسٹی کے طلباء کی پارکنگ کی وجہ سے ہمیشہ بلاک رہتی ہے، اس کے باوجود سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔سہیل فاطمہ کا کہنا تھا کہ جب میں نے تھانہ متلقہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ بحریہ یونیورسٹی کے ساتھ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور ایئر یونیورسٹی ہے لیکن ان کی اپنی پارکنگ ہے۔اور اس سلسلے میں جب بحریہ یونیورسٹی کو آگاہ کیا گیا تو یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہے تو طلباء اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل نہ لائیں جبکہ ایچ ای سی کے قانون میں ایک یونیورسٹی بنانے کے لیے طلبہ کو تمام سہولیات دی جائیں گی جس میں پارکنگ بھی شامل ہے .اس سلسلے میں سہیل فاطمہ ایڈوکیٹ نے ہائی کورٹ اسلام آباد میں ایک رٹ فا ئل کی اور قانون بھی واضع کیا کہ یونیورسٹی پارکنگ دینے کی پابند ہے جسے مسترد کر دیا گیا کہ پارکنگ کا مسئلہ پورے اسلام آباد کا ہے۔ایڈووکیٹ سہیل فاطمہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وزیر تعلیم، آئی جی اسلام آباد، سی ڈی اے، اور ایچ ای سی سے مطالبہ ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور بحریہ یونیورسٹی طلباء کے لیے پارکنگ کا انتظام کرنے یا ان کی سواریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کریں۔
