چینی حکومت نے مانچسٹر قونصل جنرل اور 5 اہلکاروں کو ہٹا دیا

Spread the love

چینی قونصل جنرل اور دیگر پر ہانگ کانگ کے شہری سے مار پیٹ کا الزام تھا۔ گلوبل ٹائمز میڈیا

چین(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق چین کی حکومت نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے قونصل جنرل اور 5 اہلکاروں کو ہٹا دیا۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مانچٹسر کے چینی قونصل جنرل اور دیگر پر ہانگ کانگ کے شہری سے مار پیٹ کا الزام ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی اہلکاروں کو برطانیہ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔برطانوی سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ چین کو 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی، ہماری درخواست پر چینی حکومت نے ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا، برطانیہ میں قانون کی حکمرانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں