سندھ کنونشن 24 دسمبر کو سانگھڑ میں ہو رہا ہے۔محمد اسماعیل خلجی

Spread the love

سندھ بھر کے صحافیوں اور صحافت سے وابستہ افراد کیلئے اہم فیصلوں کا اعلان کرینگے۔میڈیا سے گفتگو

میرپورخاص(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صحافیوں کے حقوق کی علمبردار اور صحافیوں کے لئے سرگرم تنظیم پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کی جانب سے سندھ کنونشن 24 دسمبر کو سانگھڑ میں ہورہا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ میرپورخاص ڈویژن کے ڈویژنل چیئرمین محمد اسماعیل خلجی اور نائب صدر اور سینئر صحافی اشفاق احمد اشفی نے بتایا کہ پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کا رواں سال کا سب سے بڑا اور اہم پروگرام سندھ بھر کے صحافیوں کی نمائندگی کا حامل سندھ کنونشن ہفتہ 24 دسمبر کو دن 12 بجے سانگھڑ کے الوحید ہال میں ہو رہا ہے۔جس میں پاکستان میڈیا کونسل رجسٹرڈ کے مرکزی صدر مہر حمید انور، سندھ کے سرپرست اعلی ملک حاجی عبدالعفار اور مرکزی،صوبائی و ڈویژنل عہدے داروں کے ہمراہ خصوصی طور پر شریک ہونگے۔ اور سندھ بھر کے صحافیوں اور صحافت سے وابستہ افراد کے لئے اہم فیصلوں کا اعلان کرینگے۔سندھ کنونشن میں سندھ بھر سے آئے صحافی اپنے مسائل و درپیش مشکلات کے حوالے سے پاکستان میڈیا کونسل کی مددو رہنمائی سے حل تلاش کرینگے۔ کنونشن میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں