کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے انتخابات اور حلف برداری کی تقریب

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے حال ہی میں ہونے والے انتخابات مکمل ہو گئے۔منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب الحقیق ہال المرکزجہلم میں منعقد ہوئی۔اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ذاہد ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش کیا۔جس کے بعد تمام حاضرین نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانے کے بعد حلف برداری کی تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔سابق جنرل سیکرٹری (موجودہ صدر) ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم نے گزشتہ دو سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔یاد رہے کہ سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کے آئین کے مطابق ہر دو سال بعد الیکشن کروائے جاتے ہیں۔جس میں اگلے دو سال کے لیئے نئی کابینہ کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد فنانس سیکرٹری کی عدم موجودگی میں گزشتہ دو سالہ فنانس رپورٹ ڈاکٹر شاہد تنویر نے پیش کی۔دوسالہ ادب و ثقافت پروگرام کی رپورٹ چئیر مین ادب وثقافت کمیٹی کی ناسازی طبع کے باعث جہلم کے مشہور شاعر احسان شاکر نے پیش کی۔اس رپورٹ کے بعد چیف الیکشن کمشنر سی ڈی سی پروفیسر (ر)قدرت علی سیالوی نے سی ڈی سی الیکشن 2022ءکے نتائج کا اعلان کیا۔جس کے مطابق ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم صدر،چوہدری جاوید اقبال سینیئر نائب صدر اول،محمد ارشد احمد مرزا سینئیر نائب صدر دوم،شاہد جلیل سیٹھی جنرل سیکرٹری،سید اختر علی شاہ انفارمیشن سیکرٹری،چوہدری عبدالوحید جائینٹ سیکرٹری اور کرنل(ر) محمد عبید مرزا کامیاب قرار پائے۔اس کے بعد تمام منتخب عہدیداران نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ڈاکٹر محمد اسد مرزا چیئرمین مین المرکز کونسل نے منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔چوہدری جاوید اقبال سابق صدر سی ڈی سی نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب شدہ کابینہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ نو منتخب صدر سی ڈی سی ڈاکٹر شاہد تنویر نے بطورِ صدر اپنے پہلے خطاب میں سابقہ کابینہ کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ انہوں نے اپنی دو سالہ آئینی مدت میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کی بدولت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس کے بعد تمام مرحومین کی ارواح کے ایصالِ ثواب کے لیئے پروفیسر (ر) قدرت علی سیالوی نے دعا کرائی۔ اس تقریب کے دیگر شرکاء میں چوہدری جاوید اقبال،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،سیدہ شاہدہ شاہ،ڈاکٹر شاہد تنویر ،آصف شفیق،میجر(ر) ذرغون گل خان،محمد امین میر،شاہد جلیل سیٹھی،سید اختر علی شاہ،احسان شاکر، زاہد ساہی پرنسپل گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم،پروفیسر قدرت علی سیالوی،راجہ طلعت محمود،ڈاکٹر کوثر ناہید انور،سرفراز ملک مینجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج جہلم،طاہر بٹ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا اور محمد احمد جمیل شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پارٹی دی گئی۔جس کے بعد یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں