ہارورڈ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون صدر مقرر

Spread the love

ہارورڈ یونیورسٹی کی نومنتخب صدر کلاڈین گے عدم مساوات، سیاسی رویوں اور شہریت کے امور پر غیر معمولی دسترس کی حامل ہیں۔

نیو یارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی نے تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کو صدر مقرر کر دیا۔گلوبل ٹائمز میڈیا کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی نومنتخب صدر کلاڈین گے عدم مساوات، سیاسی رویوں اور شہریت کے امور پر غیر معمولی دسترس کی حامل ہیں۔کلاڈین گے کو ہارورڈ یونیورسٹی کی 30 ویں صدر منتخب کیا گیا ہے اور وہ یکم جولائی 2023 سے اپنی ذمہ داریاں سنھالیں گی۔کلا ڈین گے آرٹس اینڈ سائنس فیکلٹی کی ڈین رہ چکی ہیں اور وہ امریکی ریاست ہیٹی سے تعلق رکھنے والی نرس کی بیٹی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں