اس وقت عمران خان نے دو صوبائی حکومتوں کو اپنی شیلڈ بنایا ہوا ہے، جب انہیں گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں۔احسن اقبال
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتیں ختم کر دیں تو عمران خان کی گرفتاری میں آسانی ہو گی۔گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان نے دو صوبائی حکومتوں کو اپنی شیلڈ بنایا ہوا ہے، جب انہیں گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے تو پشاور یا لاہور چلے جاتے ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں حکومتیں ختم ہوئیں تو قانون انہیں ہاتھ میں لینا چاہے گا تو لے لے گا۔
