ادھر یورپی یونین نے روس پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق روس کی یوکرین پر بمباری آج بھی جاری ہے، ریڈ کراس کے اہلکار سمیت مزید دو شہری جان سے گئے۔دونستک سمیت کئی شہروں میں انفرا اسٹرکچرتباہ ہوچکا ہے۔ ادھر یورپی یونین نے روس پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔برسلز میں جاری اجلاس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین یوکرین کے ساتھ ہے، روس کو اپنے ظلم کی قیمت ادا کرنی ہوگی، یورپی یونین کے سربراہ اجلاس میں 200 روسی شہریوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔روسی بمباری سے خیرسون میں بجلی کا نظام تباہ ہوگیا خون جما دینے والی سردی میں شہری بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔روسی صدر پوتن نے نئے سال کی آمد پر روسی افواج کو بھرپور تیاری کا حکم دیتے ہوئے یوکرین پر حملوں کی ہدایت کردی ہے، اس سلسلے میں مزید تین لاکھ روسی فوجی یوکرین بھیجے جائیںگے۔
