وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز )قومی اداروں کے وقار کا تحفظ ملکی یکجہتی کے لئےمضبوط ستون کی حیثیت رکھتا ھے.نو جوان نسل کی نظریاتی تربیت اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ھے قائد اعظم کی بے داغ قیادت کی بدولت پاکستان جیسی نظریاتی مملکت کا قیام ممکن ھوا.ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے دیانت اوروطنیت سے سرشار قیادت کی ضرورت ھے. ان خیالات کا اظہار ممتاز دانشور ڈاکٹر راجہ عطا اللہ خاں نے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں “پیغام پاکستان سیمینار میں صدارتی خطبہ کے دوران کیا. ممتاز سکالر بریگیڈیر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین نے اپنے مقالے میں کہا کہ سقوط ڈھاکہ ھماری تاریخ کا سیاہ باب ھے اور تاریخی غلطیوں سے سبق حاصل کر کے ھی ملک کو عظمت کی منزل سے روشناس کیا جا سکتا ھے.اشتعال انگیزی اور بے راہ روی کے منفی راستوں سے بچا کر نو جوان نسل کو اتحاد و یکجہتی کی راہ پر گامزن کرنا ھو گا. ممتاز قانون دان ارشاداحمد چیمہ نے کہا کہ اخلاقیات کو فروغ دیکر ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کی جا سکتی ھے. بد عنوانی اور نا انصافی پر مبنی معاشرے تباہی سے دوچار ھو جاتے ھیں. مسلم ھینڈز سکول کے سٹوڈنٹس عبدالرحمن اور کائنات جمیل نے کہا کہ تحریک پاکستان کے دوران نوجوان نسل نے قائد اعظم کی آواز پر لبیک کہتے ھوے بر صغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا شعور اجاگر کیا اور خواتین کے وقار اور حرمت کے تحفظ سے ھی معاشرتی اقدار کا تحفظ ممکن ھے.مولانا ظفر علی خاں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف ھزاروی نے کہا انٹر نیٹ کا منفی استعمال نوجوان نسل میں اخلاقی اور نظریاتی بگاڑ پیدا کر رھا ھے.اور اساتذہ کو حسن کردار کا مثالی مظاہرہ کرتے ھوئے نوجوانوں کی سوچ کو مثبت راہ پر ڈال کر قومی تقاضوں سے ھم آہنگ بنانا چاھیے.وزیرآباد سرکل کے ڈی ایس پی عامر ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم ھینڈز مادیت کے دور میں ملی سوچ اور درد کے ساتھ نوجوانوں کو جدید علوم اور مثبت تربیت سے آراستہ کر کے گرانقدر فریضہ سر انجام دے رھی ھیے اور جہالت کے خاتمہ سے ھی معاشرتی تناو ختم کیا جا سکتا ھے. مرکزی تنظیم تاجران کے صدر ناصر محمود اللہ والے، تحریک انصاف کئ راہنما میڈم پروین شیخ، مسلم ھینڈز کے ڈائریکٹر سید ضیاء النور، علامہ مظفر اقبال نے کہا کہ اسلامی اقدار کو انسانیت کی تربیت کا حصہ بنانے میں خواتین روشن کردار ادا کر سکتی ھیں خواتین اور اساتذہ ملکر پاکستان کو عظیم تر مملکت کا روپ دے سکتے ھیں. پاکستانی معاشرہ تباہی کی طرف گامزن ھے.اور ھم اپنی قومی ذمہ داریوں سے لا تعلق ھو رھے ھیں.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی، معاشرتی اور نظریاتی میدان میں قومی جذبے سے جدوجہد کرنے سے وطن کو بے یقین�
ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج آمد، طلباء سے فرینڈلی پولیسنگ پر خصوصی گفتگو
سوشل میڈیا پر چلنے والی ہمارے خلاف خبر جھوٹی من گھڑت اور بے بنیاد ہے
22 سالہ نوجوان کی آگ لگا کر مبینہ خودکشی نوجوان جاں بحق
اپوا لیڈیز کلب رحیم یار خان کی چیئرپرسن میڈم مصباح فاروق نے اپنے وفد کے ہمراہ ڈی ٹی او محمد ساجد سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی
اے ایس پی انعام اللہ کے فرنٹیئر کانسٹیبلری تبادلے پرڈی پی او عرفان علی سموں کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا
چیف آفیسر بلدیہ جہلم ساجد علی خان سے اردو گلوبل کے نمائندے عزیز اللہ بٹ کی خصوصی ملاقات
خدمت انسانیت ہی اصل عبادت ہے ہمیں عوام کی بے لوث خدمت کرنے کی ضرورت ہے طلعہ کیانی، دوسروں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے تنویر نوشاھی
ہم آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کی کامیابی پرڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رحیم یار خان (2026-27): الیکشن کا سرگرمیوں اور انتخابی گہما گہمی عروج پر، سردار محمد سلیم خان کورائی اور کاشف علی سندھو کا پینل نمایاں
ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان (سال 2026-27): فرینڈز اینڈ فرینڈز، وکلاء اتحاد و دیگر الائنس کے مشترکہ امیدواروں کا اعلان
