جہلم۔(اختر شاہ عارف)سی ڈی سی المرکزجہلم کے منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب میں شاہد جلیل سیٹھی جنرل سیکرٹری سی ڈی سی المرکزجہلم کی طرف سے ایک قرارداد پیش کی گئی۔انہوں نے کیمیونٹی ڈیویلپمنٹ کونسل رجسٹرڈ المرکزجہلم کے تمام عہدیداران اور تقریب حلف برداری میں آئے ہوئے تمام مہمانوں سے کہا۔کہ اس سے پہلے ڈاکٹر گلشن حقیق مرزا المرکز جہلم اور اس کی تمام ذیلی تنظیموں کی ایک طویل عرصے تک سر پرست اعلیٰ رہیں۔شومئی۔قسمت وہ اچانک صاحب فراش ہو گئیں اور اس حد تک علیل ہو گئیں کہ ان کے لیئے ذمہ داریاں سنبھالنا ممکن نہ رہا۔ چنانچہ ان کی عدم موجودگی میں عبدالغفور مرزا ایڈووکیٹ المرکز کونسل اور اس کی تمام ذیلی تنظیموں کے سر پرست مقرر ہوئے۔بد قسمتی سے وہ بھی یہ ذمہ داریاں زیادہ عرصہ نہ اٹھا پائے۔اور راہی ملک عدم ہو گئے۔ان کی وفات کے بعد سے لے کر اب تک یہ سیٹ خالی ہے۔لہذا میری رائے یہ ہے۔کہ اس سیٹ پر اب چوہدری جاوید اقبال کو المرکز کونسل سمیت اس کی تمام ذیلی تنظیموں کا سرپرست بنایا جائے۔چوہدری جاوید اقبال جو سابق صدر سی ڈی سی المرکزجہلم رہ چکے ہیں اور اب سینیئر نائب صدر اول کے عہدے پر فائز ہیں۔وہ سرپرست کے عہدے کے لیئے انتہائی موزوں ہیں۔شاہد جلیل سیٹھی کی اس قراداد کا سی ڈی سی سمیت تمام حاضرین نے متفقہ طور تالیاں بجاتے ہوئے اس قراداد کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔کہ وہ سب اس بات سے ۔متفق ہیں۔کہ چوہدری جاوید اقبال کو المرکز کونسل اور اس کی ذیلی تنظیموں کا سرپرست ہونا چاہیئے
