اللہ تبارک و تعالی شہید پولیس اہلکاروں کی مغفرت فرمائے۔صدر انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ لکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو قابل افسوس ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں عوام پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ نا ممکن ہے اس لئے امن و امان کی بہتر صورتحال کیلئے ہم سب کو متفق و متحد ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف خیبر پختونخواہ پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تبارک و تعالی زخمی پولیس اہلکاروں کو جلد صحت یابی نصیب فرمائے۔آمین
