پشاور میں فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق۔

Spread the love

فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر متھرا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے حساس ادارے کے سب انسپکٹر شوکت پر فائرنگ کردی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور میں موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ورسک روڈ پر متھرا کے علاقے میں پیش آیا جہاں نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے حساس ادارے کے سب انسپکٹر شوکت پر فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر شوکت جاں بحق ہوگئے  جب کہ موٹرسائیکل سوار حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتل منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں