آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی کوشش، پاکستان کی شرائط پر نظرثانی کی درخواست۔

Spread the love

آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کی غرض سے عالمی سیاسی رابطوں کے لیے وزارت خارجہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ذرائع

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کے لیے ایک اور کوشش کی ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی کی غرض سے عالمی سیاسی رابطوں کے لیے وزارت خارجہ سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔پاکستان کا مؤقف ہے کہ آئی ایم ایف سیلاب اور دیگر وجوہات پر معاہدے کی شرائط  پر نظرثانی کرے، عالمی سطح پر مہنگائی اور معاشی  بحران کے باعث مزید سخت فیصلے نہیں کرسکتے۔پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ پاکستان نئے ٹیکس لگائے بغیرآمدن بڑھاسکتا ہے اور سال کے آخرتک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرلےگا۔ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بھی ٹیکس چوروں سے ریکوریز بہتر بنانے کا پلان پیش کیا ہے جس کے تحت پاکستان ٹیکس وصولی بہتر کرکے مقررکردہ 7100 ارب روپے  کا ہدف پورا  کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں