سمندری تا ساہیوال روڈ کا افتتاح کر دیا گیا

Spread the love

افتتاح مہر غلام حیدر فتیانہ امیدوار قومی اسمبلی نے کیا

تاندلیانوالہ ( نوراحمد کھوکھر) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سمندری تا ساہیوال کارپٹ روڈ کا افتتاح کر دیا گیا افتتاح سمندری کے علاقہ 447 گ ب کے موقع پر باقاعدہ طور پر مہر غلام حیدر فتیانہ امیدوار ایم این اے 97 نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ مہر غلام حیدر فتیانہ جب افتتاحی مقام پر پہنچے تو معززین علاقہ سمندری نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے اور مالا پہنا کر خوش آمدید کہا ۔ مہر غلام حیدر فتیانہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست میں اس وجہ سے نہیں آیا کہ میرا باپ دادا سیاست دان تھے یا میرے کوئی ذاتی مفاد ہیں میں اپنے حلقہ کی حالت زار اور محرومیوں کو دیکھتے ہوئے سیاست میں آیا ہوں میرا مقصد حلقہ کی عوام کو نیند غفلت سے جگانا ہے اسی لیے میرا نعرہ جاگو این اے 97 ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ایڈوکیٹ مہر غلام حیدر فتیانہ نے کہا کہ میرے ماموں مہر مقبول فتیانہ نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی اور مظلوم کی داد رسی کی میں بھی انکے قدموں پر چلتے ہوئے عام آدمی کا ساتھی اور مدد گار بنوں گا میرے دروازے حلقہ اور عوام الناس کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں جس وقت لوگ چاہیں میں حاضر ہوں آخر میں مہر غلام حیدر فتیانہ نے اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ روڈ کا افتتاح کیا جس کے بعد کھدائی کرنے والوں نے نے اپنے کام کا آغاز کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں