سماجی کارکن رمضان شاہد پربانہ ایڈووکیٹ نے سال نو کی آمد پر اہلیان تاندلیانوالہ اور بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کے تمام وکلاء برادری کو مبارکباد دی

Spread the love

سماجی کارکن رمضان شاہد پربانہ ایڈووکیٹ نے سال نو کی آمد پر اہلیان تاندلیانوالہ اور بار ایسوسی ایشن تاندلیانوالہ کے تمام وکلاء برادری کو مبارکباد دی ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے
تاندلیانوالہ (نوراحمد کھوکھر)تفصیلات کے مطابق سماجی رہنما اور سینئر قانون دان رمضان شاہد پربانہ ایڈووکیٹ نے سال نو کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجراء تاندلیانوالہ کے شہریوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ2023 ء ہم سب کے لئے امید کی کرن لائے گا لیکن ہمیں سال نو کے آغاز پر اپنی گزشتہ برس کی کامیابیوں اور ناکامیوں کاجائزہ لینا ہو گا۔ نیا سال ایک بار پھر نئی امیدیں لئے ہماری زندگیوں میں قدم رکھ رہا ہے۔ ہم اپنے وطن کے لئے کچھ کر دکھانے کے جذبے سے نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہیں تا ہم نئے سال میں اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا وقت کا تقاضا ہے۔ میری دعا ہے کہ سال نو ہمارے لئے خوشیاں اور سلامتی لائے۔ سینئر قانون دان نے مزید کہا کہ تحصیل انتظامیہ آج کے دن تاندلیانوالہ کے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے عزم کی تجدید کرے تا کہ آ نیوالے دور میں حالات کا سامنا کرنے میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو مزید ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک پاکستان تاریخ میں پہلی بار صحیح سمت کی طرف جا رہا ہے یہ جو مہنگائی کا طوفان آ یا ہوا ہے یہ پچھلی حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے پہلے والے حکمرانوں نے بیرونِ ممالک سے قرضے لے لے کر ملک کو دیوالیہ کردیا تھا جس وجہ سے آ ج ہر طرف مہنگائی کا رونا رویا جا رہا ہے یہ چند دن کی بات ہے جب ہمارا ملک قرضے سے پاک ہو جائے گا اور تمام چیزیں سستی ہو جائیں گی عمران خان جس سمت کی طرف ملک کو لے کر چل رہے ہیں اس سے ہماری آ نیوالی نسلیں آ زاد ہو جائیں گی اور ہمارا ملک دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں