بھارت میں اسکول بسوں کو حادثہ، 15 طالبات ہلاک۔

Spread the love

دو اسکول بسیں بچیوں کو سالانہ سیاحتی دورے پر لیکر جا رہی تھیں کہ منی پور کے ضلع نونی میں حادثے کا شکار ہو گئیں۔

بھارت(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں اسکول بسوں کو ٹریفک حادثے میں 15 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیں۔میڈیا کے مطابق دو اسکول بسیں بچیوں کو سالانہ سیاحتی دورے پر لیکر جا رہی تھیں کہ منی پور کے ضلع نونی میں حادثے کا شکار ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 15 طالبات ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہوئیں، کئی زخمی طالبات کی حالت تشویشناک ہونے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔بھارتی حکام کا کہنا ہے زخمی طالبات کو اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش بھی کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں