ٹی ٹی پی سے متعلق ہمیں اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے۔وزیر خارجہ

Spread the love

آسان راستہ افغان عبوری حکومت کےساتھ تعاون کا ہے تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جاسکے اور یہ میرا پسندیدہ راستہ ہوگا۔وزیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن:(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کالعدم تحریک طالبان سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر نظرثانی کرنے پر زور دیا ہے۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ٹی ٹی پی سے متعلق ہمیں اپنی پالیسی پرنظرثانی کرنی چاہیے اور ٹی ٹی پی  کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے جامع طریقہ کار کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسان راستہ افغان عبوری حکومت کےساتھ تعاون کا ہے تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جاسکے اور یہ میرا پسندیدہ راستہ ہوگا لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا یہ واحد راستہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں