افغانستان میں طالبان نے زیرِ حراست 2 امریکیوں کو رہا کردیا۔

Spread the love

رہائی کسی افغان قیدی کے تبادلے میں عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی اس کیلئے کوئی رقم دی گئی۔ترجمان نیڈ پرائس

کابل:(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان میں طالبان نے زیرِ حراست 2 امریکیوں کو رہا کردیا جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے قیدیوں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجما ن نے رہا کئے گئے قیدیوں کی شناخت بتانے سے انکار کردیا۔ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ رہائی کسی افغان قیدی کے تبادلے میں عمل میں نہیں آئی اور نہ ہی اس کے لئے کوئی رقم دی گئی ۔نیڈ پرائس کے مطابق رہائی پانے والے امریکی شہریوں کو مناسب مدد فراہم کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں