بھارتی فوج کا ٹرک پہاڑ سے نیچے آگرا، تین افسران سمیت 16 فوجی ہلاک

Spread the love

حادثہ ریاست سکم کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں زیما کے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک بلند گھاٹی سے نیچے آگرا۔میڈیا

بھارت(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی فوج کا ٹرک پہاڑ سے نیچے آگرا جس کے نتیجے میں تین افسران سمیت 16 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ریاست سکم کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں زیما کے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک پہاڑی سڑک سے نیچے آگرا جس میں اب تک 16 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارتی فوج کی تین گاڑیوں کا قافلہ جمعہ کے روز صبح کے اوقات میں تھانگو کی طرف روانہ ہورہا تھا کہ اس دوران قافلے میں شامل ایک ٹرک بے قابو ہوگیا اور پہاڑی سڑک سے نیچے آگرا۔میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ٹرک سے 4 فوجیوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہےکہ حادثے میں تین جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 13 سپاہی جان سے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں